the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) نے اترپردیش قانون ساز کونسل کی کانپور، بریلی اور گورکھپور، تین گریجویٹ سیٹوں کے اہم انتخابات میں تینوں پر پارٹی امیدواروں کی جیت پر آج خوشی کا اظہار کیا۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا، "ہم ان نتائج کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ یہ واضح اشارہ ہے کہ رائے عامہ بنانے والوں کا رجحان کیا ہے۔ ہماری جیت کے بڑے فرق سے بھی ہمارا جوش بڑھا ہے۔ " مسٹر جاوڈیکر نے کہا کہ ان تینوں سیٹوں پر پہلے جیت کا فرق ایک ہزار سے دو ہزار تک ہوتا تھا جو اس بار 25 ہزار تک پہنچ گیا ہے۔ قانون ساز کونسل کی تینوں نشستوں پر تین فروری کو انتخابات ہوئے تھے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ سال 2014 کے پارلیمانی



انتخابات میں مغربی اتر پردیش میں بی جے پی کا جو اثر دکھائی دیا تھا وہ اثر اب بھی برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں مغربی اترپردیش میں 42 فیصد ووٹ بی جے پی کو حاصل ہوا تھا۔ بی جے پی کے اندرونی سروے کے مطابق یہ فیصد اب بھی برقرار ہے۔ ہمارے سروے کے مطابق پہلے مرحلے کی 73 سیٹوں میں سے 50 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی اترپردیش میں لوگ قانون کی خراب صورت حال کی وجہ سے سماج وادی پارٹی سے ناراض ہیں۔ کل بھی بجنور میں تشدد ہوا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ مسٹر اکھلیش یادو کی قیادت میں پانچ سال میں پولیس اہلکاروں پر بھی سیاسی رسوخ والوں نے حملے کئے ہیں۔لا اینڈ آرڈرسے منسلک معاملات میں انڈین پولیس سروس کے ایک افسر اور 25 دیگر پولیس اہلکار ہلاک کئے گئے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.